ٹیم کی فتح پر سابق کرکٹرز بھی خوشی سے نہال

 لاہور: قومی ٹیم کی فتح پر سابق کرکٹرز بھی خوشی سے نہال ہوگئے۔

شعیب اختر نے کہا کہ حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ نے کمال کردیا ورنہ جنوبی افریقی ٹیم حاوی ہو رہی تھی،دونوں بولرز نے وسیم اکرم اور وقار یونس کی یاد تازہ کردی، جوڑیاں ہی کامیاب شکاری ہوتی ہیں، پاکستان نے پروٹیزسے2007 کی شکست کا بدلہ لے لیا، ہمیں اب دنیائے کرکٹ میں اپنا نام بنانا چاہیے، فاسٹ بولر ہی ہمیں جتوا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے 250کا ہدف دیا ہوتا تو پروٹیز تعاقب میں کامیاب رہتے،محمد رضوان کی اننگز نے پانسہ پلٹا، اس کے بعد حسن علی نے زبردست پرفارم کیا، پیسر کے کم بیک نے بولنگ میں جان ڈال دی،حسن صرف کرکٹر نہیں ایک ایساکریکٹر ہے جو ٹیم کا مزاج بدل دیتا ہے۔

سابق پیسر نے کہا کہ پاکستان نے بزدلانہ انداز کی کرکٹ چھوڑ کر مشکل حالات میں بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز جیتی،محمد رضوان میں دنیا کا نمبر ون وکٹ کیپر بیٹسمین بنے کی صلاحیت موجود ہے۔

رمیز راجہ نے کہاکہ میزبان ٹیم نے اہم مواقع پر اعصاب قابو میں رکھتے ہوئے فتح کا مشن مکمل کیا، محمد رضوان نے بیٹنگ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا،فہیم اشرف نے بھی قیمتی رنز بنائے،مجموعی طور پر پانچوں دن اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملی۔

شاہد خان آفریدی نے بھی قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ محمد رضوان نے اعلی کی اننگز کھیلی،اظہر محمود نے کہا کہ میں سیریز جیتنے پر پی سی بی، مینجمنٹ اور کوچنگ اسٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

The post ٹیم کی فتح پر سابق کرکٹرز بھی خوشی سے نہال appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں