’’اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا، یہ ببل میں نہیں ہے‘‘

 لاہور:  بلی کے پیچھے بھاگتے اظہر علی پر محمد رضوان نے دلچسپ فقرہ کس دیا۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں میدان میں داخل ہونے والی بلی کو بھگانے کیلیے سابق کپتان بڑھے تو وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ ’’اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں کیا، یہ ببل میں نہیں ہے‘‘۔

یاد رہے کہ بائیو سیکیورٹی کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ہوٹل اور اسٹیڈیم کے سوا کہیں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی نہ ہی کوئی ان سے ملنے کیلیے آسکتا ہے،محمد رضوان کا اشارہ بھی کورونا پروٹولز کی طرف تھا۔

میچ کے دوران محمد رضوان بڑے دلچسپ انداز میں ساتھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھاتے رہے۔

The post ’’اجو بھائی اس کا کورونا ٹیسٹ نہیں ہوا، یہ ببل میں نہیں ہے‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں