لاہور قلندر کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

 کراچی: پی ایس ایل کے گیارویں میچ میں آج روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہیں۔ 

پاکستان سپرلیگ کے دلچسپ مقابلے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جاری ہیں اور آج ایونٹ کا 11واں میچ کھیلا جائے گا جس میں روایتی حریف کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں ہیں۔ لاہور قلندر ہیں نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پوائںٹس ٹیبل پر دونوں ٹیمیں 4،4 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہیں تاہم رن ریٹ کی بنیاد پر کراچی کنگز کو برتری حاصل ہے۔ دونوں ٹییں اب تک ایونٹ میں 3،3 میچز کھیلے ہیں اور دونوں 2،2 میچ جیتے ہیں اور ایک میں دونوں ٹیمیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کراچی کنگز اپنے پچھلے میچ میں بابراعظم کے 90 رنز کی بدولت ملتان سلطانز کو 7 وکٹ سے شکست دینے میں کامیاب رہا تھا جب کہ لاہور قلندرز کو اپنے پچھلے میچ میں ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post لاہور قلندر کا کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں