تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر دنیا کا سب سے بڑا گھربرائے فروخت

 نیویارک: امریکہ میں دنیا کا سب سے بڑا تھری ڈی پرنٹڈ گھر اب فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس کی قیمت دو لاکھ ننانوے ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

نیویارک کی مِل بروک لین میں واقع یہ گھر 1400 مربع فٹ کی رہائشی جگہ فراہم کرتا ہے جس میں تین بیڈروم ، دو باتھ روم اور 750 مربع فٹ کا گیراج بھی شامل ہے۔ ایس کیو فور ڈی نامی کمپنی نے اسے جدید ترین تھری ڈی پرنٹنگ مشینوں سے صرف آٹھ روز میں تعمیرکیا ہے۔

ایس کیو فور ڈی کے مطابق روبوٹ مشینوں نے اس کی بنیادیں تعمیر کیں جبکہ خودکار انداز میں کام کرنے سے مزدوروں کی ضرورت نہ رہی بلکہ صرف دیکھ بھال کے لیے تین افراد کافی تھے جن کی نگرانی میں پہلے 41 فیصد گھر تیار ہوگیا۔ اس طرح بہت تیزی سے اور کم خرچ لاگت کے گھر بنائے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکہ اور بالخصوص نیویارک میں مکانات بہت مہنگے ہوتے ہیں ۔ اگر انہیں تھری ڈی انداز میں تعمیر کیا جائے تو اس سے اخراجات 50 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔ اسی علاقے میں روایتی طریقوں سے تیار گھروں کی کم سے کم قیمت 5 لاکھ 40 ہزار ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ ارزاں تھری ڈی گھروں سے عوامی مشکلات کا ازالہ اور سستے گھروں تک رسائی میں مدد ملے گی۔

اس کامیابی کے بعد ایس کیو فور ڈی کمپنی امریکہ کی دیگر ریاستوں میں بھی تھری ڈی مکانات کا منصوبہ بنارہی ہے۔

The post تھری ڈی پرنٹر سے تعمیر دنیا کا سب سے بڑا گھربرائے فروخت appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں