پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سلیم ملک

 لاہور: سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ موجودہ موسم میں پنڈی میں بال سوئنگ کرے گا اورماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا رہاہے، لہذا پاکستانی بیٹسمینیوں کو بہت محتاط ہوکر کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے  کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی وکٹ بھی اچھی نہیں بنی تھی، پاکستان ٹیم خوش قسمت رہی کہ وہ ٹیسٹ جیت گئی،اس میں بھی حالات اچھے نہیں،ایک پارٹنرشپ کی وجہ سے پاکستانی ٹیم ٹیسٹ جیتنے کی پوزیشن میں آٗئی، دوسری اننگزمیں جنوبی افریقہ کی اگر پارٹنرشپ  زیادہ لمبی چلی جاتی تو پھر جیتنا اتنا آسان نہ ہوگا۔ سابق کپتان کے مطابق بولنگ تو ان کنڈیشنز میں چل جائے گی،لیکن پاکستانی بیٹسمنیوں کورنزبنانے کےلیے خاصی محنت کرنا پڑے گی۔

The post پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان بلے بازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، سلیم ملک appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں