لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج کھیلے جانے والے آخری اور فیصلہ کن میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں۔
پہلے دونوں میچوں میں توقعات کے مطابق پرفارم نہ کرسکنے والے فاسٹ بولر حارث روف کی جگہ حسن علی کو موقع دیا جاسکتا ہے اور خوش دل شاہ کو آصف علی کے لیے جگہ خالی کرنا پڑسکتی ہے جب کہ افتخار احمد کو باہر بیٹھا کر نوجوان دانش عزیز کے ڈبیو کا امکان ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا نے پاکستان کو شکست دیدی
ٹیم انتظامیہ فہیم اشرف کا بیٹنگ آرڈر بدل کر جلد کریز پر بھجوانے کی حکمت عملی بھی سوچ رہی ہے اس کے ساتھ محمد حسنین کو بھی کھلانے پرغور کیا جارہا ہے تاہم حتمی پلینگ الیون کا فیصلہ اسٹیڈیم میں آکر وکٹ کا معائنہ کرنے کے بعد ہوگا۔
واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
The post جنوبی افریقا کیخلاف فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میں اہم تبدیلیاں متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل