جان بوجھ کر چوکا ہونے دینے پر افغانستان کو ایک رن کی پنالٹی

ابوظبی: زمبابوے کے خلاف جاری ٹیسٹ میں جان بوجھ کر چوکا ہونے دینے پر افغانستان پر ایک رن کی پنالٹی کردی گئی۔

تیسرے روز زمبابوے کا اسکور 8 وکٹ پر281 رنز تھا، 79 پر بیٹنگ کرنے والے سکندر رضا نے اوور کی آخری گیند پر سنگل لینا چاہا تاہم فیلڈر حشمت اللہ نے گیند کو جان بوجھ کر باؤنڈری کے پار جانے دیا تاکہ اگلے اوور میں ٹیل اینڈر بولر کا سامنا کرے، امپائر نے بولنگ سائیڈ پرایک رن کی پنالٹی کردی۔

 

 

 

The post جان بوجھ کر چوکا ہونے دینے پر افغانستان کو ایک رن کی پنالٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں