میکسویل کے زوردار چھکے سے کرسی ٹوٹ گئی، چیریٹی کیلیے نیلام ہوگی

ویلنگٹن:  آسٹریلوی اسٹار گلین میکسویل کے زوردار چھکے پر ٹوٹنے والی کرسی نیلام ہوگی۔

میکسویل نے 31 بالز پر 71رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی تھی میں 5 چھکے شامل رہے، اسٹیڈیم خالی ہونے کی وجہ سے گیند سیٹ پر زور سے لگی اور وہ ٹوٹ گئی، وینیو کے سربراہ شین ہارمون نے چیریٹی کیلیے اس سے فائدہ اٹھانے کا سوچا ہے۔

اس کرسی پر میکسویل نے دستخط بھی کردیے ہیں، حاصل شدہ رقم خواتین کے فلاحی ادارے کو دی جائے گی۔

The post میکسویل کے زوردار چھکے سے کرسی ٹوٹ گئی، چیریٹی کیلیے نیلام ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں