نئی دہلی: بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے ٹی وی میزبان سنجنا گنیسن کو شریک حیات بنانے کا فیصلہ کرلیا۔
جسپریت بمرا بھارتی ٹیسٹ اسکواڈ کا حصہ تھے لیکن ذاتی وجوہات کے سبب چوتھے میچ سے قبل رخصت لے لی تھی، وہ رواں ماہ شاری کررہے ہیں، البتہ ابھی تک سنجنا اور بمرا نے اس کی تصدیق سے گریز کیا ہے۔
واضح رہے کہ سنجنا کرکٹ ورلڈ کپ، پریمیئر بیڈمنٹن اور آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے بھی اسپورٹس ٹی وی کی میزبانی کرچکی ہیں۔
The post جسپریت بمرا کا ٹی وی اینکر سنجنا سے شادی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل