لاہور: آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کردیا۔
آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کرتے ہوئے دونوں دھڑوں کے انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ جہانگیر ریاض گروپ نے اپنے انتخابی عمل سے 2 فروری کو آئیبا کو آگاہ کیا،خالد محمود گروپ نے اگلے روز اپنی انتخابی دستاویزات بھجوائی تھیں۔
آئیباآئین کے آرٹیکل 7.2کے تحت کسی بھی رکن ملک میں 2 قومی فیڈریشنز کام نہیں کرسکتیں، اپنے زیراہتمام انتخابی عمل مکمل ہونے تک باکسنگ فیڈریشن کے معاملات کیلیے ایڈہاک کمیٹی بنائی جائے گی۔
The post آئیبا نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل