لاہور: کورونا کیسز میں اضافے کے باعث قومی باکسنگ چییمپئن شپ ملتوی کردی گئی۔
سیکرٹری باکسنگ فیڈریشن ناصر ٹنگ کےمطابق مردوں اور خواتین کی یہ چیمپئن شپ اپریل کے پہلے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جانی تھی، ایونٹ نہ کرانے کا فیصلہ پنجاب حکومت کی نئی کوویڈ پابندیوں پر کیاگیاہے۔
ناصرٹنگ سیکرٹری فیڈریشن کےمطابق کوویڈ صورتحال میں بہتری کے بعد چیمپئن شپ کی نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔ ایونٹ ملتوی کرنے کے حوالےسے تمام باکسرز اور فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس کو آگاہ کردیاگیاہے۔
واضح رہے کہ یہ دوسری نیشنل چیمپئن شپ ہے جو کوویڈ کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے، اس سے پہلے نیشنل کراٹے چیمپئن شپ بھی ملتوی کی گئی ہے جو اپریل میں شیڈول تھی۔
The post کورونا کیسز میں اضافے پر قومی باکسنگ چییمپئن شپ ملتوی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل