لاہور: سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان سپرلیگ ملتوی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی۔
لاہور میں سرور فاونڈیشن اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ بورڈ کا پلان بی نظر نہیں آیا، کوویڈ کیسز کی وجہ سے لیگ ملتوی کرنا غلط تھا۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جن کے کیسز سامنے آئے انہیں آئسولیٹ کرکے لیگ مکمل کرانی چاہیے تھی۔ اس حوالے سے کرکٹ بورڈ نے پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کی تھی جو قابل افسوس ہے۔
The post شاہد آفریدی نے پی ایس ایل ملتوی کرنے کے فیصلے کی مخالفت کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل