ٹی 20 ورلڈ کپ؛ یو اے ای کو میزبانی کیلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا

 دبئی: متحدہ عرب امارات کو ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا۔

ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا جہاں پر اس وقت کورونا وائرس بے قابو ہوچکا ہے، جس کی وجہ سے بی سی سی آئی کو جاری آئی پی ایل کے محفوظ انعقاد کا چیلنج درپیش ہے۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں متحدہ عرب امارات کو میگا ایونٹ کیلیے اسٹینڈ بائی قرار دیا گیا تھا جبکہ اب  میزبانی کیلیے تیار رہنے کا بھی اشارہ مل چکا ہے،اگرچہ سری لنکا نے بھی متبادل وینیو کے طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم کم آبادی اور نوجوانوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے یو اے ای کو ترجیح دی گئی ہے۔

آئی سی سی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی ایونٹ 6 ماہ کی دوری پر ہے، اس لیے  منتقلی کے حوالے سے کوئی بھی فوری فیصلہ متوقع نہیں،بعد میں ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا، اس وقت آئی سی سی کی ایک معائنہ کار ٹیم بھارت میں موجود ہے جو میگا ایونٹ کے ممکنہ وینیوز کا جائزہ لے گی، بھارتی بورڈ پہلے ہی 9 وینیوز کے نام دے چکا جس کے مطابق فائنل احمد آباد کے نئے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،وہاں پر تماشائیوں کی گنجائش ایک لاکھ سے بھی زائد ہے۔

The post ٹی 20 ورلڈ کپ؛ یو اے ای کو میزبانی کیلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں