لوگان: امریکا میں ایک ویمنز ریس میں چھوٹا کتا گھس آیا جو باقی شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن بھی عبور کر گیا۔
لوگان اتاہ میں ایک ویمنز 200 ٹیم ریلے کے دوران ویمنز ریس میں چھوٹا کتا گھس آیا جو باقی شرکا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے پہلے فنش لائن بھی عبور کر گیا، جب کتے نے اپنے مالک کو چکمہ دے کر ٹریک پر انٹری دی،اس نے سب سے آگے موجود گریس لینی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
بعد ازاں لینی نے کہا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی رنر میرے پیچھے پہنچ گئی ہو، مگر جب یہ کتا آگے نکلا تو میں اپنے نئے حریف کو دیکھ کر حیران رہ گئی، اگرچہ فاتح کتا رہا مگر آفیشل طور پر لینی کی ٹیم کو کامیاب قرار دیا گیا۔
The post ویمنز ریس میں شامل ہو کر کتا سب سے پہلے فنش لائن عبور کر گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل