رویندرا جڈیجا نے ایک اوور میں 37 رنز بناکر گیل کا ریکارڈ برابر کر دیا

 ممبئی:  چنئی سپر کنگز کے رویندرا جڈیجا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ایک اوور میں 37 رنز بنا دیے۔

رویندرا جڈیجا نے ایک اوور میں 37 رنز بناکر کرس گیل کا ایک آئی پی ایل اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی برابر کردیا، جڈیجا نے ہرشل پٹیل کی ابتدائی 2 بالز پر چھکے جڑے، اگلی نوبال کو بھی باؤنڈری کے پار اچھالا، فری ہٹ سے بھی یہی سلوک کیا، چوتھی گیند پر 2 رنز لینے کے بعد اختتامی 2 بالز پر چھکا اور چوکا جڑ دیا۔

انھوں نے بولنگ کے دوران 3 وکٹیں لے کر بھی چنئی کی بنگلور پر فتح میں اہم کردار ادا کیا، گیل نے ایک اوور میں 37 رنز کا ریکارڈ 2011میں بنگلور کی جانب سے بنایا تھا۔

The post رویندرا جڈیجا نے ایک اوور میں 37 رنز بناکر گیل کا ریکارڈ برابر کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں