چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ 

جوہانسبرگ: پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

جنوبی افریقا کے شہر جوہانسبرگ میں کھیلے جارہے سیریز کے چوتھے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی کی ٹیم برقرار رکھی گئی ہے جب کہ جنوبی افریقی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

واضح رہے پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کو 9 وکٹ سے شکست دیتے ہوئے سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

The post چوتھا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ  appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں