سنچورین: پہلے ون ڈے میں پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقا کے مابین پہلا ون ڈے میچ سنچورین میں کھیلا جارہا ہے، پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے، اور شروعات میں ہی اسے مشکلات کا سامنا ہے۔
جنوبی افریقا نے 21 اووز میں 91 رنز بنائے ہیں جب کہ اس کے 4 بلے باز پویلین واپس لوٹ چکے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جب کہ محمد حسنین اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی پلیئنگ الیون میں ڈی کاک ، ایڈن مرکرم، کپتان ٹیمبا باووما ، وین ڈر ڈوسان ، ہینریچ کلاسن ، ڈیوڈ ملر ، فیلکوائیو ، رباڈا ، اینرچ نورجے ، نگیڈی اور تبریز شمسی شامل ہیں۔
The post پہلاون ڈے؛ ساؤتھ افریقا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل