ارجنٹینا کے شہری نے دوپاؤنڈ میں گوگل کوخرید لیا

سلیکان و یلی: کسی بھی ویب سائٹ کی شناخت اس کا ڈومین (ویب سائیٹ کا نام) ہوتا ہے، لیکن کبھی کبھی بڑی کمپنیاں اپنے ڈومین کو ری نیو کروانا بھول جاتی ہے۔ ایسا ہی کچھ ارجنٹینا میں ہوا، جب ایک ویب ڈویلپر نے ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کے ڈومین کو محض دو پاؤنڈ میں خرید لیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق گوگل ارجنٹینا کی ویب سائٹ Google.com.ar نامعلوم وجوہات کی بنا پردو گھنٹے کے لیے ڈاؤن رہی۔ اسی دوران جب 30 سالہ ویب ڈویلپر نکولس کیورونا نے اپنے ایک کلائنٹ کے لیے ارجنٹینا کے ڈومین نام فروخت کرنے والے ادارے نیٹ ورک انفارمیشن سینٹر ارجنٹینا کی ویب سائٹ وزٹ کی تو وہاں پر گوگل ارجنٹینا کے ڈومین کی فروخت کا اشتہار تھا۔

نکولس نے اس ڈومین کو 270 پیسو( 2پاؤنڈ) میں خرید کر اس کی تصویر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر بھی کردی۔ جس کے بعد کچھ ہی گھنٹوں میں اس ٹوئٹ کو 79ہزار سے زائد لوگوں نے پسند کرلیا۔

دوسری جانب گوگل ارجنٹینا نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ان کے ڈومین  Google.com.ar  کو کسی دوسرے فرد نے خرید لیا تھا تاہم نے گوگل نےاس ڈومین کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرلیا ہے۔

اس بارے میں ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ گوگل اپنے ڈومین کو ری نیو کرنا بھول گیا ہوگا، تاہم گوگل ترجمان نے اس بات کی اب تک کوئی وضاحت نہیں کی  کہ کن وجوہات کی بنا پر اس ڈومین کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا، تاہم ان کا کہنا ہے کہ مذکورہ ڈومین نیم کی ایکسپائری ڈیٹ جولائی 2021 ہے۔

The post ارجنٹینا کے شہری نے دوپاؤنڈ میں گوگل کوخرید لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں