پی ایس ایل 6 : سرفراز سمیت 16 افراد کو امارتی ویزے جاری

 کراچی: پی ایس ایل 6 کے ویزے کے منتظر سرفراز احمد سمیت 25 میں سے 16 افراد کو امارتی ویزے جاری ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل سکس کھیلنے کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد  اور فاسٹ بولر محمد حسنین سمیت کراچی میں موجود 6 افراد رات 3 بج کر 40 منٹ پر غیرملکی کمرشل پرواز سے ابو ظہبی روانہ ہوں گے۔

ان کے ساتھ لاہور کے ہوٹل میں موجود 10 افراد بھی لاہور سے ابوظہبی روانہ ہوں گے ان  میں فاسٹ بولر نسیم شاہ، موسیٰ خان، محمد حارث اور عامر خان شامل ہیں۔ یہ تمام مسافر براستہ دوحا ابوظہبی پہنچیں گے۔ پی سی بی نے ان تمام افراد کے کمرشل فلائٹ پر سفر کی خصوصی اجازت حاصل کی۔

قبل ازیں بورڈ نے  اتوار کی شام کے لیے چارٹرڈ فلائٹ بک کی تھی۔

The post پی ایس ایل 6 : سرفراز سمیت 16 افراد کو امارتی ویزے جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں