لاہور: ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا۔
ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف، براڈکاسٹرز اور آفیشلز کے ویزوں کا مسئلہ حل ہوگیا، بھارت سے ابوظہبی کے لیے سفر کرنے والے تمام 25 افراد کو ویزے جاری کردیے گئے، جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو بھی ویزوں کا اجرا ہوگیا، جنوبی افریقا سے ابوظہبی کے لیے سفرکرنے والے مجموعی طورپر27 میں سے 26 افراد کو ویزے جاری ہوئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان سے بذریعہ چارٹرڈ فلائیٹ پریواے ای روانہ ہونے والے بیشترافراد کے ویزے بھی جاری ہوچکے، 27 مئی کی دوپہر2 بجے سے پہلے ابوظہبی کے ہوٹل میں چیک ان کرنے پر یو اے ای میں روم آئسولیشن کا پہلا دن شمارکیا جائے گا۔
The post پاکستان سپرلیگ 6 کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل