پی سی بی نے نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیورببل میں داخلے کی اجازت دیدی

لاہور: پی سی بی حکام نے اپنے فیصلے پر یوٹرن لے کر فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آن لائن اجلاس میں فرنچائز کے مطالبے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیور ببل میں داخلے کی اجازت دے دی۔

نسیم شاہ کو پری آرائیول کوویڈ 19 ٹیسٹ کے بعد دوبارہ آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔ بائیو سیکیور ببل کے پروٹوکولز مکمل کرنے پر نسیم شاہ پاکستان سے پرواز کرنے والی تیسری چارٹرڈ فلائیٹ پر ابوظہبی روانگی کے اہل ہوں گے۔

پاکستان میں بائیو سیکیور پروٹوکولز کے مطابق ایک پری آرائیول ٹیسٹ، ہوٹل میں آئسولیشن اور 2 ریپیٹ ٹیسٹ شامل ہیں۔

The post پی سی بی نے نسیم شاہ کو واپس بائیو سیکیورببل میں داخلے کی اجازت دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں