میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی۔

حکام کی جانب سے سابق اسٹار فٹبالر ڈیگو میرا ڈونا کی موت کی وجوہات معلوم کرنے کیلیے ایک میڈیکل بورڈ کا تقرر کیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ تیار کر لی، اس میں کہا گیا کہ میراڈونا کی میڈیکل ٹیم نے دیکھ بھال میں غفلت کا مظاہرہ کیا، ان کی حالت موت سے 12 گھٹے قبل خراب ہوگئی تھی مگر مناسب انداز میں نگرانی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ اس رپورٹ کی بنیاد پر میڈیکل ٹیم کے خلاف قانونی کارروائی کا امکان ہے۔

 

The post میرا ڈونا کی موت میں میڈیکل ٹیم کی غفلت ثابت ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں