قرنطینہ میں بور ہونے والے وسیم اکرم کیلیے صارفین کی دلچسپ تجاویز

کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے مسلسل تیسرے دن بھی  قرنطینہ پر اپنی بوریت کا اظہار کر دیا۔

کراچی کے مقامی ہوٹل میں موجود اپنے دور کے ممتاز آل راونڈر وسیم اکرم نے ٹوئٹر پر پیغام میں  کہا کہ ٹی وی دیکھ دیکھ کر بہت تنگ آگیا، تجویز دیں کہ کیا کروں۔

جواب میں دفاعی چیمپئین کراچی کنگز کے اونر نے کہا کہ برادر ابھی مزید سات یوم قرنطینہ میں رہنا پڑے گا، بہر حال کچھ تجاویز بھیج رہا ہوں۔

دوسری جانب وسیم اکرم کو  آئسو لیشن کے دوران  پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ کے میچز، پرانے پاکستانی ڈرامے، مشہور فلمیں دیکھنے ، نفلی اعتکاف ، عبادت کرنے اور میچ فکسنگ سے بچنے کے مشورے دینے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں۔

ایک صارف نے نوجوانوں کے لیے آن لائن سیشزن کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے بھی کئی بار اپنا تجربہ نوجوانوں کے ساتھ شیئر کرچکے ہیں کہ کیسے آپ نے زندگی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوئے انہیں شکست دی۔

The post قرنطینہ میں بور ہونے والے وسیم اکرم کیلیے صارفین کی دلچسپ تجاویز appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں