امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالرز کا انعام

 واشنگٹن: امریکا کی کئی ریاستوں کی طرح کیلی فورنیا نے بھی ویکسینیشن کرانے والے دس افراد کو قرعہ اندازی کے ذریعے فی کس 15 لاکھ ڈالر جب کہ 30 افراد کو فی کس 50 ڈالر دیئے کا اعلان کیا ہے۔  

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا نے 4 جون سے کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالر انعام کا اعلان کیا ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے 10 افراد کو فی کس 15 لاکھ ڈالر جب کہ دیگر 30 افراد کو فی کس 50 ہزار ڈالر انعام دیا جائے گا۔

کیلی فورنیا کے گورنر نے کورونا ویکسین لاٹری کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ پہلے 20 لاکھ افراد کو 50  ڈالر کے گفٹ کارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شہریوں کو ویکسین کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ 15 جون سے کورونا پابندیوں کے خاتمے کے فیصلے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔

ریاست اوہائیو میں بھی 10 لاکھ ڈالر تک کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اوہائیو میں اس لاٹری کو ویکس اے ملین کا نام دیا گیا ہے جس سے 2.7 ملین لوگ نقد رقم کے حق دار ہوں گے جب کہ ویکسین لگوانے والے 12 سالہ پہلے بچے کو تعلیمی اسکالرشپ دی جائے گی۔

اسی طرح کولاراڈو اور اوریگن نے بھی ویکسین لگوانے والوں کے لیے ’’ون ملین ڈالر‘‘ کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ نیویارک میں 12 سے 17 سال کے ویکسین لگوانے والے بچوں کو فل اسکالرشپ دی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکا کی 25 ریاستوں میں 50 فیصد سے زائد اور 9 ریاستوں میں 70 فیصد سے زائد آبادی کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگ چکے ہیں جب کہ اب 12 سے 17 سال کے بچوں کی ویکسینیشن بھی شروع ہوگئی ہے۔

 

The post امریکا میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کے لیے لاکھوں ڈالرز کا انعام appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں