پی ایس ایل؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے ہر میچ فائنل بن گیا

کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ہم اگلے پانچوں میچز میں مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہی فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ابوظبی کی اسپن پچز پر ٹیموں کو حکمت عملی تبدیل کرنا پڑے گی،فاف ڈوپلیسی سے فتح گر پرفارمنس کی امیدیں وابستہ ہیں۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ https://ift.tt/2QIuKoB کے پروگرام ’’کرکٹ کارنر ود سلیم خالق‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہاکہ کراچی میں پی ایس ایل میچز کے دوران مجموعی طور پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بہتر کرکٹ کھیلی مگر فیلڈنگ میں مسائل رہے، کیچز ڈراپ اور رن آؤٹ کے مواقع ضائع ہونے کی وجہ سے میچز میں شکست ہوئی، ابوظبی میں شروع ہونے والا مرحلہ ہمارے لیے ایک نئے ٹورنامنٹ کی طرح ہوگااور سنگل لیگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہمیں ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیلنا ہوگا، ابھی تک صرف ایک فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ اگلے پانچوں میچز میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھا کر ہی ہم فیصلہ معرکے تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

سرفراز احمد نے کہا کہ کراچی اور ابوظبی کی کنڈیشنز میں بہت فرق ہے، کئی ٹیموں کے کھلاڑی بھی تبدیل ہوگئے، ایکدم بالکل مختلف ماحول سے مطابقت پیدا کرنا آسان نہیں ہوگا، پاکستان میں پچز سپورٹنگ تھیں،یو اے ای میں کنڈیشنز اسپن کے لیے سازگار ہونے کی وجہ سے ٹیموں کو اپنی حکمت عملی تبدیل کرنا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ قرنطینہ کی مشکلات ضرور ہیں اور10 روز تک الگ تھلگ رہنا ہوگا، مگر ہمیں جتنا وقت میسر آئے گا اس میں میں پریکٹس کرتے ہوئے اپنی تیاری مکمل کرنے کی کوشش کریں گے۔ ایک سوال پر وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہاکہ فاف ڈوپلیسی ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں،وہ آئی پی ایل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر چکے،ہمیں پوری امید ہے کہ ابو ظبی میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو میچز جتوائیں گے۔

The post پی ایس ایل؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیلیے ہر میچ فائنل بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں