سرفراز احمد کراچی سے ابو ظہبی کے لیے روانہ

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد سمیت 6 افراد کراچی سے ابو ظہبی کے لیے روانہ ہوگئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سمیت 6 افراد کراچی سے ابو ظہبی کے لیے روانہ ہوگئے، لاہور سے تعلق رکھنے والے چار افراد سمیت 6 مسافروں میں سرفراز احمد کے ساتھ 2 کرکٹرز زیشان اشرف اور زید عالم بھی شامل ہیں، یہ افراد پی ایس ایل6 میں شرکت کے لیے کراچی کے قائداعظم انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے خلیجی پرواز سے بحرین کے راستے اپنی منزل پر روانہ ہوئے۔

دوسری جانب تین کرکٹرز عمر امین، آصف آفریدی اور محمد عمران سمیت 7 افراد ہنوز ویزے کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ابو ظہبی جانے کے لیے کراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سرفراز احمد کو تیکنیکی بنیاد پر طیارےمیں سوار ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

The post سرفراز احمد کراچی سے ابو ظہبی کے لیے روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں