لاہور: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی۔
اولمپک ایسوسی ایشن نے بیڈمنٹن کھلاڑی ماحور شہزاد کے امتیازی بیان کو اولمپک اسپرٹ کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماحور شہزاد کے بیان پر شدید تحفظات ہیں، پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن سے اس حوالے سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی ہے، بیڈمنٹن فیڈریشن کی رپورٹ پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن ماحور شہزاد کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کرے گی۔
ٹوکیو اولمپکس میں شرکت پر تنقید کے حوالے سے ماحور شہزاد نے ایک مخصوص علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ان سے حسد کرتے ہیں۔
The post ٹوکیو اولمپکس؛ ماحور شہزاد کو بیان بازی مہنگی پڑگئی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل