باربا ڈوس: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
بارباڈوس میں کھیلے جارہے 4 ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کر پہلے میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
بابراعظم کا کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے اور ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے، یہ سیریز ورلڈکپ سے متعلق بہت اہم ہے جب کہ کیرن پولارڈ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔
واضح رہے انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔
The post بارش کے باعث پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹی ٹوئٹی تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل
