لاہور: گالیاں دینے والے کرکٹ شائقین سے وقار یونس کی اہلیہ نے شائستگی اختیار کرنے کی اپیل کردی۔
انگلینڈ میں مسلسل ناکامیوں پر دلبرداشتہ سوشل میڈیا صارفین نے بولنگ کوچ وقار یونس سمیت ٹیم مینجمنٹ کو نشانے پر لے رکھا ہے اور سخت ترین الفاظ استعمال کررہے ہیں۔
اس پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے کہاکہ براہ مہربانی گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں دینے سے گریز کریں، پاکستان کی شکستیں مایوس کن ہیں مگر کسی کو اس طرح کے نازیبا ردعمل کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔
The post گالیاں اور میری فیملی کو موت کی بددعائیں نہ دیں، اہلیہ وقار یونس appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل