15 ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کردیا گیا

 لاہور: سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ نے 15 ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کردیا۔

سیکرٹری ہاکی فیڈریشن آصف باجوہ کے مطابق لیگ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی بھی ایکشن میں ہوں گے، نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع ملے گا جب کہ ہاکی کے فروغ کے لیے لیگ میں بڑی انعامی رقم رکھی جارہی ہے، اس کے علاوہ ڈومیسٹک ہاکی کو بہتر بناکر ہی انٹرنیشنل ہاکی میں کامیابیاں مل سکتی ہیں۔

آصف باجوہ نے کہا کہ کراچی میں چیف اف نیول اسٹاف ہاکی کپ 5 ستمبر سے کھیلا جائے گا، نیشنل ویمنز ہاکی فائیو چیمپئن شپ 7 سے 10 ستمبر تک شیڈول ہے جب کہ اکتوبر اور نومبر میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کرانے کا پلان ہے۔

The post 15 ستمبر سے خیبر پختونخوا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں