ٹوکیو: ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کندھے میں تکلیف ہوجانے پر مکسڈ ڈبلز برانز میڈل میچ سے دستبردار ہوگئے۔
سربیا کے عالمی نمبرون ٹینس اسٹار نووک جوکووچ کندھے میں تکلیف ہوجانے پر مکسڈ ڈبلز برانز میڈل میچ سے دستبردار ہوگئے، ان کی جوڑی دار نینا اسٹوجینووچ تھیں، ان کے فیصلے کی بدولت آسٹریلیا کی ایشلیگ بارٹی اور جون پیئرز نے کانسی کا تمغے حاصل کرلیا۔
اس سے قبل ٹوکیو جوکووچ سنگلز کے برانز میڈل میچ میں اسپینش کھلاڑی کارینو بسٹا سے شکست کھا بیٹھے تھے، شکست کے بعد جوکووک نے غصے میں اپنا ریکٹ زمین پر پھینک دیا۔
The post اولمپکس؛ جوکووچ میڈل سے محروم رہ گئے، غصے میں ریکٹ توڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل