لندن: انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے انکشاف کیا ہے کہ 2019 میں اہلیہ نے انھیں ریٹائرمنٹ نہ لینے پر قائل کیا تھا۔
ٹیسٹ کرکٹ میں ریکارڈ وکٹیں حاصل کرنے والے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ سردست وہ کھیل کو چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے لیکن 2019 میں ایسا سوچ رہے تھے، اس وقت اہلیہ ڈنیل نے ایسا کرنے سے باز رکھا، انھوں نے کہا کہ ’’یہ بے وقوفی مت کرو‘‘۔
اینڈرسن نے مزید کہا کہ میرے کھیل جاری رکھنے کی بڑی وجہ میری اہلیہ ہیں۔
The post ’’بے وقوفی مت کرو‘‘ اینڈرسن کو اہلیہ نے ریٹائرمنٹ سے باز رکھا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل