آسمانی بجلی نے درخت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، ویڈیو وائرل

کیلیفورنیا: صنوبر کے ایک درخت کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پہلے درخت پر آسمانی بجلی گرتی ہے اور اس میں آگ لگ گئی اس کےبعد اچانک درخت دوحصوں میں تقسیم ہوگیا۔ اس کی ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جارہی ہے۔

مائیکل بوگن نامی شخص نے کیلیفورنیا میں یہ ویڈیو بنائی ہے جس میں بِگ بیئر ایئرپورٹ کے پاس ایک جلتے ہوئے درخت کو دولخت ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔ بوگن کے مطابق اس پر پہلے آسمانی بجلی کا ایک شرارہ گرا جس کے بعد درخت دھڑادھڑ جلنے لگا۔

ماہرین کے مطابق یہ درخت مکمل طور پر ٹھیک تھا اور لگ بھگ دوسوسال قدیم بھی تھا۔ لیکن بجلی اسی پر آگری اور وہ جل کر راکھ ہوگیا۔ واقعے کے بعد سان برنارڈینو نیشنل فاریسٹ کے ملازمین اور آتشزدگی پرقابو پانے والے عملے نے اگلے روز یہاں کا دورہ کیا اور بچھے کچھے درخت کو صاف کیا۔

محکمے کے مطابق اس جگہ بجلی گرنے سے لگ بھگ پانچ مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا۔

The post آسمانی بجلی نے درخت کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں