پاکستان اورافغانستان کے درمیان ون ڈے سیریزملتوی ہونے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان اورکل سے مجوزہ تربیتی کیمپ بھی ملتوی کردیا۔

پی سی بی ترجمان کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے شیڈول اورٹریول پلان کا انتظارہے، ٹیم کے اعلان سمیت کیمپ بھی  اسی شیڈول سے مشروط ہے۔ جب تک میزبان بورڈ کی جانب سے کوئی  شیڈول اور ٹریول پلان جاری نہیں ہوتا، اس وقت تک ٹیم کا اعلان اور کیمپ بھی موخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ کیمپ کے اخراجات سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کی سری لنکا میں میزبانی کرنی ہے لیکن لاجسٹک مسائل  نے اسے مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے۔

The post پاکستان اورافغانستان کے درمیان ون ڈے سیریزملتوی ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں