محمد علی کے نواسے کی باکسنگ رنگ میں فاتحانہ آمد

 لندن: سابق امریکی باکسر محمد علی کے نواسے نیکو علی والش بھی دنیائے باکسنگ میں فاتحانہ انداز سے وارد ہوگئے۔

نیکو علی والش نے گذشتہ دنوں پروفیشنل باؤٹ میں جورڈین ویکس کو شکست دی جو ماضی میں ایم ایم اے فائٹر بھی رہے ہیں۔

محمد علی سے قبل دنیائے باکسنگ کے دیگر گھرانے بھی کھیل سے جڑے رہے ہیں، اس میں فلوئیڈ مے ویدر کا نام نمایاں ہے، ان کے بیٹے اور بھائی بھی پروفیشنل باکسنگ میں شامل ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ نیکو علی کی والدہ رشیدہ نے روبرٹ والش سے شادی کی تھی، نانی بیلینڈا بوائیڈ محمد علی کی دوسری بیگم تھیں۔

The post محمد علی کے نواسے کی باکسنگ رنگ میں فاتحانہ آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں