روسی یوٹیوبرکے کورونا مذاق نے انہیں جیل کی راہ دکھادی

 ماسکو: ڈیڑھ برس قبل لوگوں سے ویڈیو پر مذاق کرنے والے روسی نوجوان کرامتولوف جبوروف نے میٹروریل میں کورونا دورے کی اداکاری کی تھی اور نیچے گرگئے تھے۔ اس سے ریل میں بھگدڑ مچ گئی تھی۔ اب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں دو سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایک ویڈیو کے مطابق فروری 2020 کووڈ وبا کے عین عروج کےدوران انہوں نے مسافروں سے بھری ایک میٹروٹرین میں کورونا کے مریض کی اداکاری کی اور مرگی کے طرح کے دورے کا برتاؤ گرتے ہوئے نیچے گرپڑے۔ پہلے تو لوگ ان کی مدد کو دوڑے لیکن بعد میں وہ خوفزدہ ہوکر بھاگنے لگے اور پوری ٹرین میں بھگدڑ مچ گئی۔

26 سالہ کرامتولوف نے ڈیڑھ برس قبل بھری ہوئی ٹرین میں یہ مذاق کیا تھا ، اس کے اچانک گرنے سے لوگ خوفزدہ ہوگئے ماسکو کی بھری ہوئی لوکل ٹرین میں لوگ ادھر ادھر دوڑنے لگے۔ اس واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ کورونا وائرس کا شور مچارہے ہیں اور پریشان ہوگئے ہیں۔

تاہم کرامتولوف کو یہ مذاق مہنگا پڑگیا اور انہیں گرفتارکیا گیا۔ ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ وہ کووڈ 19 کے متعلق لوگوں میں شعور پھیلانا چاہتے تھے۔ ’کرامتوف چاہتے تھے کہ لوگ کووڈ 19 کے ضابطوں کا خیال رکھیں اور ماسک پہننے کو یقینی بنائیں،‘ ان کے وکیل الیکسے پوپوف نے کہا۔

ان کی ویڈیو دو فروری 2020 کو روسی ویب سائٹ پر پوسٹ کی گئی جس کے بعد تین فروری نے پولیس نے کرامتوف کے وارنٹ برائے گرفتاری جاری کئے ۔ پہلے مرحلےمیں ان پر9000 ڈالر جرمانہ اور پانچ سال کی سزا عائد کی گئی۔ تاہم حال ہی میں یہ سزا کم کرکے دو سال کردی گئی اور اب وہ دوسال تک جیل میں رہیں گے۔

The post روسی یوٹیوبرکے کورونا مذاق نے انہیں جیل کی راہ دکھادی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں