لندن: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 23 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔
انگلینڈ سے اوول ٹیسٹ کے پہلے روز ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 23 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا، انھوں نے 490 اننگز میں یہ اعزاز حاصل کیا، سابق بیٹنگ اسٹار سچن ٹنڈولکر نے 522 اننگز میں 23 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔
ویراٹ کوہلی اس سنگ میل پر پہنچنے والے دنیا کے ساتویں کرکٹر ہیں۔
The post ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا تیز ترین 23 ہزار رنز کا ریکارڈ توڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل