بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانے میں جلد 5000 کروڑ روپے کا اضافہ متوقع

 ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانے میں جلد ہی 5000 کروڑ روپے کا اضافہ متوقع ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کو 5000 کروڑ کی رقم 2 نئی آئی پی ایل فرنچائزز کی فروخت سے حاصل ہونے والی ہے، بی سی سی آئی کی جانب سے نئی فرنچائزز کی بڈنگ کیلیے فی ٹیم 2000 کروڑ روپے بنیادی قیمت مقرر کردی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئی بھی کمپنی 75 کروڑ روپے کی ادائیگی سے بڈ دستاویز خرید سکتی ہے، پہلے بورڈ حکام نے نئی ٹیموں کیلیے بنیادی قیمت 1700 کروڑ روپے مقرر کرنے کا سوچا مگر پھر 2000 کروڑ روپے مقرر کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس وقت آئی پی ایل ٹیموں کی تعداد 8 ہے تاہم بورڈ اس کو 10 کر دے گا۔

The post بھارتی کرکٹ بورڈ کے خزانے میں جلد 5000 کروڑ روپے کا اضافہ متوقع appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں