کولمبو: اگرچہ جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ایک نایاب واقعہ ہے لیکن 31 اگست کو سری لنکا میں ایک ہتھنی نے دو بچوں کو جنم دیا ہے جو اب مکمل طور پر تندرست ہیں۔
31 اگست کو پینا والا میں واقع ہاتھیوں کے سرکاری یتیم خانے میں 25 سالہ سورنگی نے چند گھنٹوں کے وقفے سے دو بچوں کو جنم دیا ہے۔ دنیا میں آنکھ کھولنے کے چند گھنٹوں بعد ہی بچے اپنے پاؤں پر کھڑے ہوگئے جن کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
واضح رہے کہ ہاتھیوں کا یہ مرکز ایک طویل عرصے سے قائم جسے پینا والا میں 1975 میں قائم کیا گیا تھا ۔ سری لنکا میں جنگلی حیات کےافسران کےمطابق جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش ایک نادرونایاب واقعہ ہے۔ ان کے مطابق 80 برس بعد ہتھنی نے کسی جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے۔ تاہم یہ دونوں بچے نر ہاتھی ہیں۔
دونوں بچے پانچ گھنٹے کے وقفے سے اس دنیا میں آئے ہیں ان کے والد کا نام پانڈو ہے جو خود ایک یتیم ہاتھی ہے۔ ماہرین کےمطابق ملک میں آخری مرتبہ جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش 1941 میں ہوئی تھی۔ اس وقت سری لنکا میں 7500 ہاتھی موجود ہیں۔
The post سری لنکا میں 80 برس بعد جڑواں ہاتھیوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » دلچسپ و عجیب