جنوبی افریقی ’اسٹین گن‘ نے آخری راؤنڈ فائر کردیا

 کراچی: جنوبی افریقی ’اسٹین گن‘ نے آخری راؤنڈ فائر کردیا، فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے کھیل کی تمام طرز سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

جنوبی افریقی فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کھیل کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرہو گئے، وہ پہلے ہی ٹیسٹ کرکٹ سے 2019 میں علیحدگی اختیار کر چکے ہیں، جس کے بعد محدود اوورزکے فارمیٹس میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا مگر اب ان سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔

گزشتہ روز اسٹین نے اعلامیے میں کہا کہ میں نے 20 برس کا عرصہ ٹریننگ، میچز اور سفر میں گزارا، اس دوران فتوحات بھی حاصل ہوئیں اور ناکامیوں کا بھی سامنا رہا، پاؤں پٹیوں میں جکڑے رہے اورسفری مشکلات کو بھی سہنا کرنا پڑا، کیریئر میں بھائی چارہ بھی دیکھنے کو ملا، میرے پاس اب سنانے کیلیے بہت سی کہانیاں موجود ہیں، اب میں یہ ماہرین پر چھوڑتا ہوں کہ وہ میرے کیریئر کا کیا خلاصہ کرتے ہیں، میں اس طویل سفر کے دوران مکمل سپورٹ پر فیملی کا شکر گزار ہوں، ان کی محبت مجھے حاصل رہی، میں اب آفیشل طور پر اس کھیل سے ریٹائر ہورہا ہوں جس سے بے پناہ محبت کرتا رہا، فیملی، ٹیم کے ساتھی، صحافی اور شائقین سب کا بہت بہت شکریہ۔

دوسری جانب سابق پاکستانی اسپیڈ اسٹار وسیم اکرم نے ڈیل اسٹین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ’تلخ اور شیریں‘ ہی ان کے کیریئر کا خلاصہ کرنے کیلیے موزوں ترین راستہ ہے، ہم نے ان میں ایک بہترین بولر دیکھا، جس سے آنے والی نسلیں تحریک حاصل کرتی رہیں گی، انھوں نے شاندارکیریئر پر اسٹین کو مبارکباد اور مستقبل کیلیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

The post جنوبی افریقی ’اسٹین گن‘ نے آخری راؤنڈ فائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں