انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان کے محمد انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اٹلی کے شہر روم میں انعام بٹ بیچ ریسلنگ ولرلڈ سیریز کی نوے کلو گرام کیٹیگری کے فائنل میں یوکرائن کے ریسلر کو ہراکر سبز ہلالی پرچم بلند کیا۔ انہوں نے تین صفر سے کامیابی پاکر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

اس سے پہلے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ کے ریسلر انعام بٹ نے رومانیہ کے پہلوان کو شکست دی تھی۔ انعام بٹ نے یہ فائٹ بھی تین صفر سے اپنے نام کی تھی۔

پیرا لمپکس میں گوجرانوالہ ہی کے حیدر علی نے ایک روز پہلے گولڈ میڈل جیتا اب اسی شہر کے انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

The post انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں