بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز؛ پاکستان کے انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز میں پاکستان کے محمد انعام بٹ ابتدائی دونوں مقابلے جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

روم اٹلی میں جاری ایونٹ میں گوجرانوالہ کے محمد انعام بٹ نے پہلی فائٹ میں یوکرائن کے ریسلر کو تین صفر سے چت کیا۔ دوسری فائٹ یونانی ریسلر کے ساتھ تھی جس میں بھی انعام بٹ نے تین صفر سے کامیابی پاکر برتری ثابت کی ہے۔ ہفتہ کو سیمی فائنل اور فائنل ہوگا۔

محمد انعام بٹ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اگلی فائٹس بھی اپنے نام کرکے گولڈ میڈل حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔قوم سے دعا کی اپیل ہے۔ انعام نے گوجرانوالہ ہی کے حیدر علی کو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد بھی دی۔

The post بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز؛ پاکستان کے انعام بٹ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں