سرفراز احمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے، محمد حارث

 لاہور: نوجوان وکٹ کیپربلے بازمحمد حارث کا کہنا ہے کہ سرفرازاحمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے۔

نوجوان وکٹ کیپربلے بازمحمد حارث کہتے ہیں کہ سرفراز احمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے۔ رضوان کے ساتھ  پشاور کے ایک ہی کلب میں پریکٹس کرتے ہیں، ان سے کافی انڈر اسٹینڈنگ ہے، ہم تینوں میں سے کوئی بھی کھیلے، مقصد پاکستان کے لیے زبردست پرفارم کرنا ہے، سلیکشن کمیٹی نے سرفرازکی جگہ موقع دیا ہے توسخت محنت کرکے ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔

محمد حارث نے کہا کہ پشاورکے قریبی علاقے میں کھیلنے کی سہولیات نہ ہونے پرٹیپ بال سے ہارڈ بال کرکٹ کھیلنے کے لیے پشاور شفٹ ہوا، جس کلب میں کھیلتا ہوں، وہاں محمد رضوان بھی پریکٹس کرتے ہیں، ان کے ساتھ ٹریننگ کرکے کھیل میں نکھارلانے کی کوشش کی، کیپنگ کے ساتھ بیٹنگ میں بھی بہتری لانے کے لیے سخت محنت کا پھل قومی ٹیم تک رسائی کی صورت میں ملا ہے۔ اعزازکی بات ہے کہ بہت جلد پاکستان کی نمائندگی کا خواب پورا ہوا۔

The post سرفراز احمد کی جگہ اپنا انتخاب درست ثابت کرنا ہدف ہے، محمد حارث appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں