کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سارا پریشربھارتی ٹیم پرڈال دیا

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سارا پریشر بھارتی ٹیم پر ڈال دیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں زیادہ پریشربھارت پرہوگا، پاکستان پر نہیں۔ ورلڈ کپ میں بھارت کو ہراکر یہ مہم شروع کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی ٹیم لیگ کرکٹ کھیل کرآرہی ہوگی ان کو انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے میں مشکل آئے گی۔ یو اے ای ہمارا ہوم گراؤنڈ ہے ، ورلڈ کپ میں سو فیصد کارکردگی دیں گے۔

بابراعظم نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اوربھارت کا 24 اکتوبرکوٹاکرا ہوگا۔ دائیں ہاتھ کے بلے باز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کے انتخاب پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ متوازن ٹیم منتخب کی گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کی کے سینیئرپلیئرز بھی آتے تو زیادہ اچھا ہوتا، مڈل آرڈر میں مشکلات پیش آرہی ہیں، کم بیک کرنے والوں کے ہاس جگہ پکی کرنے کا سنہری موقع ہے۔

بابراعظم نے کہا کہ رمیز راجا سے ملاقات میں مستقبل کا پلان تیارپربات ہوئی ہے۔ قومی کپتان کے مطابق  تنقید کرنے والوں کی باتوں پر توجہ نہیں دیتا، کپتانی کا کوئی پریشرنہیں ہے ، غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔ سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے کے حوالے سے سوال پربابراعظم نے موقف اختیار کیا کہ چیف سلیکٹر نے وضاحت دے دی ہے۔

The post کپتان بابراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سارا پریشربھارتی ٹیم پرڈال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں