بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز یونان میں پاکستانی ریسلرزنے شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی مقابلے جیت لیے۔
اٹلی میں ہونےو الے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام نے آزر بائی جان کے ریسلر ابراہیم یوسف کے خلاف کامیابی پاکر اپنی برتری ثابت کی۔
یہ بھی پڑھیں: انعام بٹ نے بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیت لیا
آج ہی ہونےوالی دوسری فائٹ میں انعام کا سامنا جارجیا کے ریسلر سے ہوگا۔ زمان انور نے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ رومانیہ کے ریسلر سےہوگا۔
The post بیچ ریسلنگ میں پاکستانی ریسلر محمد انعام کا شاندار آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل