کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا اور ملک میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی ضامن ہے۔
اظہار سماجی تنظیم ملین اسمائلز فاونڈیشن اور کوئٹہ گلیڈیٹر کی مشترکہ میڈیا بریفنگ میں بات کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ دونوں اداروں کے باہمی اشتراک سے ملک میں بچیوں کے تعلیمی اداروں کا جال بچھایا جائے گا۔
پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈیٹر کے قائد سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا، یہ ایک محض نعرہ نہیں،اس پر عمل کرنے کے لیے اقدامات میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا، ملک میں لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی قومی ترقی کی ضامن ہے۔
کوئٹہ گلیڈیٹر کے اونر ندیم عمر نے کہا کہ ہم کھیلوں کے ساتھ صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بھی اپنی قومی و سماجی زمہ داریاں بھرپورانداز میں ادا کرنے کے لیے کوشاں ہیں، لڑکیوں کو تعلیم کے مواقع میسر آئیںن توملک میں شرح تعلیم کے تناسب میں اضافہ ہونے سے قومی ترقی کی راہیں کھل جائیں گی۔
فاونڈیشن کے شان افضل نے کہا کہ ہم ملک بھرمیں لڑکیوں کے اسکولز قائم کرنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، کشمیر میں پانچ اسکولز کا آغاز کیا جارہا ہے، سندھ کے پسماندہ علاقوں کے ساتھ فاٹا کے دور دراز مقامات پر گرلز اسکولز بنائے جارہے ہیں، ام محمد نے کہا کہ ان تعلیمی اداروں میں مستحق اور نادار طالبات کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے گا۔
The post بیٹی پڑھے گی تو پاکستان آگے جائے گا، سرفراز احمد appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل