آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار

 دبئی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم ساتویں نمبر پر برقرار ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلش کپتان جوئے روٹ نے کین ولیمسن کو ٹاپ پوزیشن سے محروم کردیا۔

نئی عالمی درجہ بندی میں جوئے روٹ نے ایک چھلانگ لگاتے ہوئے ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنائی اور کین ولیمسن کو پیچھے ہٹتے ہوئے دوسری پوزیشن پر آنا پڑا۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرے اور مارنس لبوشین چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

بھارتی بلے باز روہت شرما، کپتان ویرات کوہلی سے آگے نکلتے ہوئے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں اور قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بدستور ساتویں نمبر پر ہیں، ایک ایک درجہ ترقی پانے والے ڈیوڈ وارنر آٹھویں، ڈی کک نویں اور ہینری نکلز نویں پوزیشن پر ہیں۔

بولرز میں پیٹ کمنز،  روی چندرن ایشون، ٹم ساؤدی اور جوش ہیزل ووڈ بدستور ٹاپ فور پر ہیں، جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی اور نیل ویگنر تنزلی کے بعد پانچویں اور چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، کاگیسو ربادا ساتویں، شاہین شاہ آفریدی آٹھویں اور جیسن ہولڈر نویں پوزیشن پر برقرار ہیں، جسپریت بمرا کو ایک جست نے ٹاپ ٹین میں پہنچا دیا۔

The post آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بابراعظم کی ساتویں پوزیشن برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں