ٹوکیو: ٹوکیو پیرالمپکس میں پاکستان کے حیدرعلی نے گولڈ میڈل جیت لیا۔
گوجرانوالہ کے حیدر علی نے ٹوکیو میں جاری میگا ایونٹ میں ڈسکس تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، حیدرعلی نے پانچویں باری میں55.26 میٹر تھرو کی جب کہ یوکرین کے مائی کولا زیب نائک نے سلور اور برازیل کے ٹیکسیرا ڈی سوزا نے برانز میڈل جیتا۔
حیدر علی کی دائیں ٹانگ پیدائشی طور پر بائیں ٹانگ سے پتلی اور چھوٹی ہے، وہ اس سے پہلے 2 بار لانگ جمپ میں میڈل لے چکے ہیں۔ انہوں نے 2008 کی بیجنگ پیرالمپکس میں سلور اور ریو پیرا لمپکس 216 میں برانز میڈل جیتا تھا۔
The post پاکستان کے حیدرعلی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل