عمر اکمل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

 لاہور: کرکٹ کرپشن میں سزا اور بیالیس لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے والے عمر اکمل بھی اس بار ڈومیسٹک کرکٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

ان کا نام سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، وہ اتوار سے ایل سی سی اے گراونڈ میں سینٹرل پنجاب کے دوسرے کھلاڑیوں کےساتھ ٹریننگ کیمپ کا حصہ ہوں گے۔

سینٹرل پنجاب ٹیم میں کامران اکمل، شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور احمد شہزاد بھی ہیں۔ عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے ری ہیب پروگرام شروع ہونے کے بعد ابھی تک صرف ایک کلب میچ کھیلا ہے جس میں وہ صرف پانچ رنز بنانے تک محدود رہے۔

عمر اکمل کو دوہزار بیس کے پی ایس ایل سیزن سے پہلے مشکوک روابط کو رپورٹ نہ کرنےپر معطل کیا گیاتھا، بعد میں اینٹی کرپشن یونت کی طرف سے تین سال سزا سنائی گئی،جس کو اپیل پر نصف کردیاگیا، کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل کی سزا کو چھ کرنے کے ساتھ ساڑھے بیالیس لاکھ روپے جرمانہ کیا۔

The post عمر اکمل کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں