سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلیے 155 رنز کا ہدف

 دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 155 رنز کا ہدف دیا ہے۔ 

دبئی میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا 7 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد کوشل پریرا اور چیرتھ اسالانگا نے اچھی شراکت قائم کی، دونوں بلے باز 35،35 رنز بناکر پویلین واپس لوٹے۔ ایشکا فرنانڈو صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

ہسرانگا ڈی سلوا 4 اور کپتان داسن شناکا 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، راجا پکسے نے ایک بار پھر اچھی اننگز کھیلی اور وہ 33 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹاک، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

میچز کا سلسلہ جاری ہے، ایونٹ کا آج بائیسواں میچ دبئی میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلیا نے سری لنکا خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور آسٹریلیا نے اب تک ایونٹ میں ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں دونوں ٹیموں نے کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

The post سری لنکا کا آسٹریلیا کو جیت کیلیے 155 رنز کا ہدف appeared first on ایکسپریس اردو.



شکریہ ایکسپریس اردو » کھیل

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

ویب سائٹ کے بارے میں